بائیک پر شاداب خان کو بٹھا لیا، ثانیہ کا شعیب سے شکوہ
لاہور:ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی سیریز شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاک سری لنکا میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں اس وقت شعیب سے ناراض نظر آئیں جب آل راونڈر نے انعام میں ملنے والی موٹر سائیکل پر ان کے بجائے شاداب خان کو بٹھا لیا جبکہ ثانیہ مرزا اس وقت اسٹیڈیم میں موجودتھیں۔ شعیب ملک کو مین آف دی سیریزکا ایوارڈ دیا گیا اورانعام کے طور پر ہیوی بائیک ملی۔ انہیں علم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ نئی بائیک پر سب سے پہلے ثانیہ بیٹھنا چاہتی تھیں ثبوت کے طور پرانہوں نے انعام ملنے کے فوراً بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا ”چلیں پھراس پر“۔شعیب ملک نے ثانیہ کے بجائے شاداب خان کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر گراونڈ کی سیر کروائی تو ثانیہ کو اچھا نہیں لگا تاہم انہوں نے کہا کہ”کوئی بات نہیں ،میں نے برا نہیں منایا“۔ ثانیہ مرزا نے کہہ تو دیا کہ انہیں برا نہیں لگا لیکن ان کی ٹویٹ میں واضح نظر آرہا ہے کہ انہیں اچھا نہیںلگا کہ شعیب نے انہیں اہمیت نہیں دی اور بائیک پران کی جگہ شاداب خان کو بٹھالیا۔شعیب ملک نے ا ہلیہ کی ناراضی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلدی سے تیارہوجاو¿ ، میں بائیک لے کر آرہا ہوں۔