Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت تقریباً9ماہ بعد کابینہ میں پھرتبدیلی کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی وزراء کی کابینہ سے چھٹی کی جاسکتی ہے اور ان کی جگہ بعض نئے چہرے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ 2019ء کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر وزیروں کوذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے 9ماہ کی مدت میں وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ان میں سے بعض نااہل ثابت ہوئے جن کی چھٹی کردی جائیگی۔ علاوہ ازیں بعض دیگر وزیروں کی ذمہ داریاں تبدیل کی جائیں گی اور کئی نئے چہروں کے کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: