نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل یو کو انتخابی نشان ’’تیر‘‘مختص کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن اور نتیش کمار سے جواب طلب کیا۔ جسٹس اندر میت کور نے شرد گروپ کے سیکریٹری جنرل جاوید رضا کی درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن اور نتیش کمار کو نوٹس جاری کرکے جواب دینے کیلئے 19فروری 2018تک مہلت دی۔واضح ہو کہ الیکشن کمیشن نے دونوںفریقوں کی دلیلیں سننے اور دستیاب کرائے گئے دستاویزات کی بنیاد پر گزشتہ ماہ نتیش کمار کی قیادت والے گروپ کو حقیقی جے ڈی یو قراردیتے ہوئے (تیر ) کا نشان استعمال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔