نئی دہلی۔۔۔۔حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیاہے کہ 2018ء کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 22دسمبر 2017ء بروز جمعہ تک توسیع کردی گئی۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے دی۔انہوں نے بتایا کہ آخری تاریخ میں توسیع کیساتھ ہی اب درخواست گزار عازمین حج کیلئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ جاری ہونے کی آخری تاریخ 22دسمبر 2017کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کے تحت 70برس سے زائد عمر کے درخواست گزار عازمین کا مخصوص زمرہ70+بدستور بحال رکھا گیا ہے۔