تروچیرا پلی۔۔۔۔جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ٹریفک حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تامل ناڈو میں مسافر وین سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین میں سوار 2بچوں اور 2خواتین سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔