کپل شرما ذہنی دباو کا شکار
مشہورکامیڈین اداکار کپل شرما ان دنوں شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپل شرماکی دوسری فلم ' فرنگی' بھی باکس آفس پر وہ کمال نہیں دکھاسکی جسکی اداکارکو توقع تھی۔ یہ فلم کپل شرما نے اپنے پیسوں سے بنائی تھی جس نے کوئی خاص کمائی نہیں کی۔ فلم کے فلاپ ہوجانے کے باعث کپل کو کروڑوں کا نقصان ہواہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اپنے ٹی وی پروگرام' دی کپل شرما شو' کی بندش نے بھی انہیں شدید متاثر کیاہے۔بتایاجارہاہے کہ کپل شرما نے ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ کے سبب اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔