Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے، ثناء

لالی وڈ اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار بہترین ہوگیا ہے ، اب ان کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بڑے سرمائے سے فلمیں بن رہی ہیں اور 2016-17میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں اب بہترین موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں ۔پاکستان فلم انڈسٹری لالی وڈ کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ ان فلموں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کے حوالے سے ٹھوس پالیسی مرتب کرے تاکہ ہماری فلمیں ہندوستان ، چین ، دبئی ، انگلینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہو سکیں ۔اس سے فلموں کی کامیابی کی شرح میں زبردست اضافہ ہونے کے ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا ۔
 

شیئر: