نئی دہلی..... کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی بھلے ہی گجرات میں 100سال تک حکمرانی کرنے کی باتیں کر رہے ہوں لیکن گجرات کے عوام10 روز میں ہی انہیں حیران کن جواب دینے والے ہیں۔گجرات میں پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے تارا پور میں تقریر کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ مودی جی کہتے ہیں کہ گجرات میں بی جے پی 100سال حکومت کریگی ۔کیا اس کا یہ مطلب سمجھا جائے کہ مودی جی نے یہ فیصلہ لے لیا ہے اور ریاست کے عوام بے بس ہیں۔ لیکن مودی جی آپ کو سرپرائز ملنے والا ہے۔