نئی دہلی..... بہار میں کٹیہار ضلع کے براری تھانہ علاقہ میں بکھیا دیارا میں نا معلوم سماج دشمن عناصر نے اراضی تنازعہ میں باپ بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس ذرائع کے مطابق بکھیا دیارا کے رہائشی ویدناتھ مونڈل گھر میں سورہے تھے کہ غنڈوں نے گھر میں گھس کر مکان مالک مونڈل، ان کی اہلیہ کالیہ دیوی اور بیٹی بدنیا دیوی کو گولی مار دی۔فائر نگ کی آواز سن کر جب تک پڑوسی وہاں پہنچتے بندوق بردار غنڈے فرار ہو چکے تھے۔مونڈل اور ان کی بیٹی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔