Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرکی معطلی، اسٹراٹیجک فیصلہ ہے، جیٹلی

نئی دہلی.... بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سینیئر لیڈر اور وزیر خارجہ ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر کو پارٹی سے معطل کئے جانے کو ایک اسٹراٹیجک فیصلہ قرار دیا ہے اور لوگوں سے اس کی آڑ میں کھیلے جانے والے کھیل کو سمجھنے کی تلقین کی ہے۔ ارون جیٹلی نے شنکر ایئر کو پارٹی سے معطل کئے جانے کے کانگریس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،”منی شنکر ایئر کا غلط تبصرہ جان بوجھ کر دیا گیا ذات پات پربیان، فوراً معافی،ایک اسٹراٹیجک معطلی۔لوگوں کو اس کھیل کو دھیان سے دیکھنا چاہئے۔

شیئر: