Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی کی ریٹائرمنٹ !

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو وہ پھر انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیں گے۔لائنل میسی2016میں بھی اس وقت ریٹائر منٹ لے چکے ہیں۔ علاقائی ٹورنامنٹ” کوپا امریکہ “ کے فائنل میں ارجنٹائن کو چلی نے شکست دے دی تھی لیکن صرف2ماہ بعد انہوں نے فیصلہ تبدیل کر لیا اور انٹرنیشنل فٹبال میں واپس آ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں ہو نے والے ورلڈ کپ میں اگر ان کی ٹیم ناکام رہی تو مجھ سمیت تمام اسٹار کھلاڑی غائب ہو جائیں گے کیونکہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ہم میں کسی کا ٹیم میں رکنا ممکن نہیں رہے گا۔بارسلونا کلب میں میسی کے ساتھ کھیلنے والے ہموطن کھلاڑی زیویئر پہلے ہی ورلڈ کپ کے بعد ارجنٹائن کے لئے نہ کھیلنے کوا اعلان کر چکے ہیں۔

شیئر: