Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں سیال قدرتی گیس کے پلانٹ کا افتتاح

ماسکو ۔۔۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے قطب شمالی کے مقام سابیٹا میں سیال قدرتی گیس کے انتہائی بڑے پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس کے اس پلانٹ کی تعمیر پر 27 بلین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ پلانٹ قطب شمالی میں واقع شمالی روسی جزیرہ نما یامال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کے شروع ہونے کے بعد روس دنیا میں سیال قدرتی گیس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن گیا ہے۔ پیوٹین کی موجودگی میں اس سیال گیس پلانٹ سے پہلا مال بردار بحری جہازبھی روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اب تک خلیجی ریاست قطر کو سیال گیس فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ملک تصور کیا جاتا تھا۔
 

شیئر: