ماسکو۔۔۔مارشل آرٹ، کھیلوں اور جانوروں کے دلدادہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی تصاویر پر مبنی 2018ء کے کیلنڈرکو جاری کردیاگیا۔ کیلنڈر میں شامل تصاویر میں روسی صدر کو چیتے کیساتھ کھیلتے اور شکار کرتے دکھایا گیا ہے۔کیلنڈر میں ولادیمیر پوٹین کی ہیوی بائیک چلانے، جوڈو اور آئس ہاکی کھیلنے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔روسی صدر چست ترین سربراہِ مملکت کے طور جانے جاتے ہیں۔ ان کے شوق بھی منفرد نوعیت کے ہیں جو انہیں مقبولِ عام بنائے ہوئے ہیں۔