ماسکو ۔۔۔روس کے صدر ولادیمیرپوٹن نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دیدی گئی ہے۔ماسکو میں بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر فوجی آپریشن ختم کردیئے گئے ہیں اور داعش کو مکمل شکست دیدی گئی۔ صدر کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر چھوٹے پیمانے پر مزاحمت تاحال جاری ہے۔