Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کے ملازمین کی بدعنوانی

جدہ .... پبلک کنٹرول بورڈ نے جدہ میونسپلٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے 388ملازمین سے 10ملین ریال قومی خزانے میں جمع کرائے۔ یہ ملازم ایک طرف تو میونسپلٹی سے گاڑیاں حاصل کئے ہوئے تھے اور دوسری جانب ٹرانسپورٹ الاﺅنس بھی وصول کررہے تھے۔ الاﺅنس کی رقم جمع کرانا ہوگی۔ بورڈ نے توجہ دلائی کہ 388ملازمین نے ٹرانسپورٹ الاﺅنس غیر قانونی طور پر لیا ہے۔ بورڈ نے اس بات پر بھی میونسپلٹی پر نکتہ چینی کی ہے کہ اس نے اس حوالے سے بورڈ کی مراسلت کو نذ ر انداز کیا۔ 19ربیع الثانی 1435ھ سے میونسپلٹی سے سوالات کئے جارہے تھے او رمیونسپلٹی بورڈ کے ہر خط کو نظر انداز کرتی رہی۔ آخری خط 26محرم 1439ھ کو تحریر کیا گیاتھا۔ اس ضمن میں بورڈ میونسپلٹی کو 5 خط تحریر کرچکا ہے۔

شیئر: