Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، کانگریس

احمد آباد۔۔۔۔کانگریس نے کہا کہ گجرات کے لوگ بی جے پی کے 22برسوں کے دورِ اقتدار سے اب نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسمبلی الیکشن میں وہ تبدیلی کیلئے ووٹ دینگے۔ کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ یہاں کے مسائل کے حل کیلئے تبدیلی چاہتے ہیں ۔ شکلا نے کہا کہ پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات انتخابات کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے 10سوالات کئے جو نوٹ بندی سے بیروزگاری اور جی ایس ٹی سے تاجروںکو ہوئے نقصانات سے متعلق تھے لیکن کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا جارہا ۔

شیئر: