Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیلی بھیگ میں 100پرائمری اسکولوں کی عمارتوں پر بھگوا رنگ

لکھنو  .... اترپردیش میں جب سے بھگوا لباس پہننے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت قائم ہوئی ہے سرکاری دفاتر اور عمارتوں کا رنگ بھی بھگوا کیا جارہا ہے۔ ابتداءمیں اینکسی جہاں وزیراعلیٰ یوگی کا دفتر ہے کی عمارت کو بھگوا رنگ دیاگیا جس کے بعد لکھنو¿ میں تمام سرکاری بنگلوں اور دفاتر و عمارتوں کو بھگوا رنگ دیا جارہا ہے حالانکہ یوگی حکومت کے اس اقدام پر سخت اعتراضات بھی ہوئے ہیں لیکن یہ مہم جاری ہے اور اب سرکاری عمارتوں سے نکل کر یہ مہم تعلیمی اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔ ضلع پیلی بھیت میں جہاں سے مرکزی وزیر مینکا گاندھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں تعلیمی اداروں کو بھگوا رنگ دیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے تقریباً100پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کا کہناہے کہ انکی مخالفت کے باوجود گاﺅ ںکے سرپنچوں نے پرائمری اسکول کی عمارت پر بھگوا رنگ چڑھا دیا۔ یہ بھی کہا جارہاہے کہ یہ حکم محکمہ تعلیم نے نہیں بلکہ بیسک تعلیم افسر نے خود جاری کیا تھا۔ اسکے لئے باقاعدہ سرکاری سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ”سب کیلئے تعلیم مہم “ کے مطابق پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کا رنگ سفید ہونا چاہئے اور ان پر ہرے رنگ کی پٹی لگائی جانی چاہئے۔ تنازع کے بعد اسکولوں کار نگ پھر سے سفید کرائے جانے کا امکان ہے لیکن اسکے بارے میں ابھی کچھ بھی یقینی طور سے نہیں کہا جاسکتا۔ سرکاری عمارتوں کو بھگوا رنگ میں ڈھالنے کا سلسلہ اکتوبر سے شروع ہوا جب وزیراعلیٰ کے دفتر اینکسی کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کیا گیا تھا۔ لکھنو¿ میں شاستری بھون میں واقع وزیراعلیٰ کا دفتر پہلے سفید رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کے قدم پڑتے ہی اس دفتر کو انکے لباس کے رنگ کے مطابق پینٹ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ الٰہ آباد میں ماگھ میلہ میں جو سرکاری دفاتر عارضی طور پر بنوائے جارہے ہیںانہیں بھی بھگوا رنگ دیا جارہا ہے۔پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا بلکہ ہر محکمے کا اپنا رنگ اسکے اسٹال پرچڑھایا جاتا تھا۔

شیئر: