Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسے پتہ ہی نہیں آلو کہاں ہوتا ہے اُسے غریبی کا کیا علم، مودی

احمد آباد۔۔۔۔گجرات ودھان سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے پڈولی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہی محل اور شاہی خاندانوں میں پیدا ہونیوالوں کو نہیں پتہ کہ غریبی کیا ہوتی ہے۔ جسے یہ تک معلوم نہیں کہ آلو کھیت میں ہوتا ہے یا کارخانے میں، وہ کیا غریبی سمجھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس اور اسکے رہنما آدی واسیوں اور کسانوں کی خواہشات اور ضروریات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔ کانگریسی رہنما ہینڈ پائپ لگواکر ووٹ مانگتے تھے، ہم نے پائپ لائن سے گھروں تک پانی پہنچایا۔

شیئر: