کولکتہ۔۔۔۔ممتاز سیاستدانوں اور شخصیتوں نے راجستھان کے راجسمند ضلع میں لو جہاد کے نام پر قتل کئے جانیوالے افرازُ الاسلام خان کے آبائی گاؤں مالدہ ضلع کے سید پور جاکر افرازُلاسلام کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے گزشتہ روز 46سالہ افراز کے اہل خانہ کو 3لا روپے بطور معاوضہ اور گھر کے ایک شخص کو نوکری دینے کا اعلان کیا ۔ افراز کے اہل خانہ میں 3بیٹیاں،بیوہ اوروالدہ ہیں۔ترنمول کانگریس کے سینیئر لیڈر و ریاستی وزراء فرہاد حکیم، شوبھند و ادھیار ،3ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندواپادھیائے، سوگاتارائے اور کاکولی دستیدار نے افراز کے گھروالوں سے ملاقات کی۔رہنماؤں نے2لاکھ روپے پارٹی کی جانب سے اور 3لاکھ روپے حکومت کی جانب سے پیش کئے۔