Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں شامل اشیاءو خدمات

ابہا....محکمہ زکوٰة و آمدنی نے جنوری2018ءسے نافذ ہونے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے زمرے میں شامل اشیاءاور خدمات کی فہرست جاری ردی۔ وزارت صحت کا کہناہے کہ دوائیں، علاج اور معذوروں کے آلات ٹیکس سے آزاد ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس 5فیصد ہوگا۔ اس میں لوکل ٹرانسپورٹ، جی سی سی ممالک سمیت بین الاقوامی نقل و حمل، سعودی عرب سے مسافروں اور سامان کی منتقلی کی خدمات، گاڑی ، جہاز اور طیارے، فاضل پرزے،اصلاح و مرمت کی خدمات، نقل و حمل کے وسائل کی اصلاح و مرمت ، تجارتی پلاٹ کی فروخت و کرایہ،رہائشی پلاٹ کا سودا، مالک یا متعلقہ رشتہ دار کی جانب سے استعمال کئے جانے والے رہائشی پلاٹ کا سودا، ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور استراحات کو کرائے پر اٹھانے، مکان کرائے پر دینے،طلباءاور اسکول کے بچوں کےلئے رہائشی مرکز کرائے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائیگا۔محکمے نے ایسی اشیاءاور خدمات کی فہرست بھی جاری کی ہے جن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔
 

شیئر: