یوٹیوب کی جانب سے میوزک اسٹریمنگ سروس مارچ 2018 میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نئی سروس کو ریمکس کا نام دیا جائے گا اور یہ اسپوٹیفائی کی طرح صارفین کے مطالبے پر ویڈیو کلپس اور میوزک فراہم کرے گی۔یوٹیوب اس حوالے سے دنیا کی بڑی میوزک سروسز سونی میوزک انٹرٹینمنٹ ، یونیورسل میوزک گروپ اور وارنر میوزک گروپ سے رابطے میں ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے اس میوزک اسٹریمنگ سروس کے چارجز کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔