Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد آصف کا پی سی بی سے شکوہ

  لاہور: اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈپر ان کے اور عامر کے لئے دہرا معیار اپنانے کا شکوہ کرتے ہوئے کرکٹ شائقین سے ایک مرتبہ پھر ان کے جرم کو معاف کرنے کی اپیل کردی۔ محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم ثابت کر سکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے کارکردگی دکھائی ہے۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے اور سلمان بٹ کے مقابلے میں محمد عامر کے ساتھ دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔کرکٹ شائقین نے جس طرح عامر کو معاف کیا ہے اسی طرح انھیں بھی معاف کردیں۔ 

شیئر: