چہرے پر جھریاں محض بری ہی نہیں لگتیں بلکہ انسان کو اس کی عمر سے بڑا ظاہر کرتی ہیں . وہ افرادجو کم عمری میں ہی اس مسئلے سے دوچار ہیں انہیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی بے حد ضرورت ہے . ان افراد کو چاہیے کہ اسٹریس بالکل نہ لیں ، نیند پوری لیا کریں ، صحت مند اور متوازن غذا لیں ، گاجر زیادہ کھائیں اور گاجر کا جوس پیئیں ، چقندر اور کھیرے کا استعمال بھی روز مرہ خوراک میں بڑھا دیں . اسکے علاوہ درج ذیل نسخہ جھریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا .
خشک دودھ دو چمچ ، چاول کا آٹا ایک چمچ ، ٹماٹر آدھا چمچ اور لہسن تین سے چار جوئے پیس کر اچھی طرح مکس کر کے 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں . اگر آپ کی جلد حساس ہے تو اسے پہلے اپنے ہاتھ پر لگا کر چیک کر لیں پھر چہرے پر استعمال کریں اگر خارش یا جلن محسوس ہو تو فوراً چہرہ دھو دیں ۔