Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈ میڈلسٹ کشتی راں کے ہاتھوں میں جھریاں

لندن.... برطانیہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ33سالہ ایلکس گریگوری نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاتھوں کی ایک تصویر جاری کی ہے جس سے صارفین کو بڑا دھچکا لگا۔ ایلکس کشتی رانی کے مقابلوں میں اب تک 2مرتبہ اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے او راس وقت بھی قطب شمالی میں کشتی رانی کررہا ہے۔ سمندری حالات کے نتیجے میں کشتی چپو چلاتے ہوئے اسکے ہاتھوں میں جھریاں پڑ گئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاتھ کسی 100سالہ بوڑھے کے ہوں۔ اسکا کہناہے کہ اگرچہ میں اپنے ہاتھوں میں گلوز پہنے رہتا ہوں لیکن یہاں آرکیٹک میں اتنی شدید سردی پڑتی ہے کہ ہاتھ سکڑ گئے۔ اگرچہ ٹھنڈی ہواﺅں سے زیادہ پریشان نہیں ہوتا لیکن جب ہاتھوں میں پانی لگتا ہے تو پھر ہاتھوں کی وہی شکل ہوتی ہے جو تصویر میں نظرآرہی ہے۔ سمندر میں گلوز گیلے ہونا عام سی بات ہے او رہم بھی یہی گلوز پہنے رہتے ہیں۔ ایلکس نے چند ہفتے قبل ہی دوبارہ آرکیٹک کو چپو والی کشتی کے ذریعے پار کرنے کا چیلنج قبول کیا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے یہ مہم ختم کرنا پڑی اور اب وہ اور اسکے عملے کے دیگر ارکان ناروے کے دور دراز کے جزیرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ سب لوگ ڈیڑھ ماہ کے سفر پر نکلے تھے لیکن اب امداد کے منتظر ہیں۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بچوں کی خاطر یہ مہم جوئی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض اوقات تو یہ خیال آتا تھا کہ میں کبھی زمین اور اپنے خاندان کو نہیں دیکھ سکوں گا لیکن اب میرے 3بچوں کو میری ضرورت ہے اور یہی فیصلہ میری زندگی کا اہم ترین ہے۔

شیئر: