بابرہ شریف نے 63 بہاریں دیکھ لیں
لالی وڈ فلموں کی مشہور و معروف اداکارہ بابرہ شریف نے 63 بہاریں دیکھ لیں۔ اپنے وقت کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے ٹی وی ڈراموں سے فن اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا ۔بہترین اداکاری پر انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ۔ان کی پہلی فلم ' انتظار' تھی جس نے شاندار بزنس کیا ۔اس کے بعد بابرہ شریف کو یکے بعد دیگرے فلمیں ملنے لگیں۔ ان کی سبھی فلمیں کامیاب رہیںتاہم بابرہ شریف کی اصل وجہ شہرت ان کی فلم ' میرانام ہے محبت' بنی۔انہوں نے شاہد، محمد علی، وحید مراد اور ندیم جیسے مشہور اداکاروں کےساتھ کام کیا۔ بابرہ شریف کی اداکاری کے چرچے آج بھی ہیں۔ ماضی کی فلموں میں شاندار اداکاری پر انہیں کئی بڑے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ بابرہ شریف پاکستان فلم انڈسٹری سمیت شوبز کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ اپنے منفرد انداز کے باعث آج بھی شہرت رکھتی ہیں۔