'فقرے ٹو' ریلیز ہوتے ہی چھاگئی
بالی وڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ' فقرے ٹو' ریلیز ہوتے ہی سینماﺅں پر چھاگئی ۔ خبروں کے مطابق فلم ' فقرے ٹو' نے صرف دو روز میں لگ بھگ 20 کروڑ کمالئے ہیں۔ہدایتکار مرگدھیپ سنگھ لامبا کی نئی بالی وڈ فلم ' فقرے ٹو' فرحان اختر اور رتیش سندھوانی کی مشترکہ پروڈکشن سینما شائقین میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔ فلمی تجزیہ کار تارن ادارش کے مطابق فلم نے اب تک 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کمالئے ہیں۔فقرے ٹو، 2013 میں ریلیز ہونےوالی کامیڈی فلم ' فقرے' کا سیکوئل ہے جس میں اسی انداز سے چار دوستوں کی کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیاہے جس نے سینما اسکرین پر انتہائی بہترین بزنس کیا تھا ۔اب اس کی سیکوئل فلم بھی سینما پر اپنی دھاک بٹھارہی ہے۔ امکان ہے فلم پورے ہفتے شاندار کمائی کرلے گی۔