الور۔۔۔۔۔مرکزی وزیر مملکت برائےامور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین سے متعلق ہندوستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ایسی کئی باتیں ہوتی ہیں جن پر تبصرے نہیں کئے جاتے ۔ فلم پدماوتی تنازع سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تاریخی موضوعات پرفلم بنانے سے پہلےتاریخ دانوں سے صلاح مشورہ کرناچاہئے، اگر کوئی کمی رہ جائے تو اسے دور کردینی چاہئے۔سنگھ نے کہا کہ سنسر بورڈ کا اپنا ایک اصول ہے ، جو فلم اس کے اصولوں پر کھری اترتی ہے وہ اسے پاس کردیتا ہے۔