باندہ۔۔۔۔اترپردیش کے اترا علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو 7لاکھ 96ہزار روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اترا علاقے کے انجینیئرنگ کالج کے پاس گھنشیام گپتا موٹر سائیکل سے باندہ جارہا تھا ۔ مخبر کی اطلاع پر اسے انتھوا موڑ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے قبضے سے 7لاکھ 97ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے گئے۔ سبھی نوٹ 2ہزار کی گڈیوں میں ہیں۔ ملزم کو چوتھی مرتبہ جعلی نوٹوں کے دھندے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو قبل ازیں باندہ نگرکوتوالی کے بسنڑا اور نرینی علاقے میں3مرتبہ گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا۔تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم مغربی بنگال سے40ہزار روپے کے بدلے ایک لاکھ روپے کے نقلی نوٹ لاتا تھا اور انہیں چترکوٹ، باندہ اور مہوبہ اضلاع میں چلاتا تھا۔