Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی چھوٹی باتیں

پکوڑوں کے آمیزے میں دو چمچ گرم تیل شامل کر لینے سے پکوڑے نرم اور خستہ بنتے ہیں . 
ادرک کا چھلکا اتارنے کے لیے چھری سے زیادہ چمچ  کا استعمال کارآمد ہے . 
دال کو منفرد اور ذائقے دار بنانے کے لیے اس میں پکاتے وقت مصالحے شامل کرنے سے پہلے اس میں ہلدی اور ایک چمچ گھی یا مکھن شامل کر کے کچھ دیر پکا لیں اور زبرداست ذائقے سے لطف اندوز ہوں . 
سیب کھیرے اور آڑو کے چھلکوں کو تازہ دھنیے ، ہری مرچیں ، ادرک ، ناریل ، نمک اور چینی کے ساتھ ملا کر پیسنے سے مزیدار چٹنی تیار کی جا سکتی ہے . 
سالن اگر پتلا رہ جائے تو گریوی سے اضافی پانی خشک کرنے کے لیے  دو چائے کے چمچ خشخاش توے پر بھون کر پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کر دیں . سالن گاڑھا ہو جائے گا . 

شیئر: