جدہ میں گاڑیاں چرانے والا افریقی گروہ گرفتار
جدہ .... مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ جدہ پولیس نے شہر کے متعدد محلو ں سے گاڑیاں چوری کرنے والے 7رکنی افریقی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ عمر کے دوسرے عشرے میں ہے۔ 6سے زیادہ گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مزید تفصیلات معلوم کرنے کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے۔