مرزا پورا۔۔۔۔۔اتر پردیش میں مرزا پور کے مڈیہان علاقے میں ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشیش تیواری نے بتایا کہ گڑھواگاؤں کا رہنے والا ایک کنبہ ٹریکٹر پر اپنے رشتے داروں کے ساتھ چنار جارہا تھا۔ مرزا پور سون بھدر ہائی وے پر تسوہی گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنیوالا تیز رفتار ٹرک ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ گیا ۔ اس تصادم میں13افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملنے پرضلع مجسٹریٹ بمل کمار دوبے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشیش تیواری بچاؤ وراحت رسانی عملے کے ساتھ جائے حادثے پرپہنچ گئے ۔ امدادی عملے نے لاشوں کو کٹر مشین سے کاٹ کر باہر نکالا ۔