Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جاپان

منامہ۔۔۔ جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازعے کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے۔بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں  مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے موضوع ہونے والی  بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تنازعے کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے۔ مذہبی اور نسلی لحاظ سے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے جاپان غیر جانبدار ہے، جس کا خطے کی تاریخ میں کبھی کوئی منفی کردار نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد 70 سال سے زائد عرصے سے امن پسند ملک کی حیثیت میں مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے جاپان زیادہ کردار ادا کر سکے گا۔
 

شیئر: