Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان لڑاکا طیاروں کو کروز میزائل سے لیس کریگا

ٹوکیو...جاپان نے لڑاکا طیاروں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں جاپان کو اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ دفاع میزائلوں کی 3 ایسی اقسام پر غور کر رہی ہے جو دشمن کے دفاعی نظاموں کی پہنچ سے باہر کام کر سکتے ہیں۔نارویجن اور امریکی ساختہ دور مار میزائل ایف 35 اے اور ایف 15 فائٹرز پرنصب کئے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میزائل سیلف ڈیفنس فورسز کو اپنے عملے کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت فراہم کریں گے تاہم جاپان کسی ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ نہیں کرے گا۔

شیئر: