ٹوکیو۔۔۔ جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنے لڑاکا طیاروں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس کرے گا۔جاپانی وزیرِ دفاع اتسْونوری اونودیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلامتی کے ماحول کیلئے جاپان کو اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ دفاع میزائلوں کی3 ایسی اقسام پر غور کر رہی ہے جو دشمن کے دفاعی نظاموں کی پہنچ سے باہر کام کر سکتے ہیں۔