Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا ویب کیلئے نئے فیچرز متعارف کرنے کا اعلان

واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ڈیکس ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پکچر ان پکچر موڈ جلد متعارف کروایا جائے گا جس کی مدد سے صارفین ‏دوران چیٹنگ ہی ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور ایک چیٹ بند کرکے دوسری چیٹ پر جانے کے دوران بھی ویڈیو بند نہیں ہو گی۔اس فیچر کو چند ماہ قبل اسمارٹ فونز کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نئی اپڈیٹ میں صارفین کو کسی گروپ میسج کا پرائیویٹ جواب دینے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے نئی اپڈیٹ جاری کرنے سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا تاہم امید ہے کہ جلد ہی اس اپڈیٹ کو جاری کر دیا جائے گا۔
 
 

شیئر: