واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ فیچر کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
واٹس ایپ کی جانب سے بزنس اکاؤنٹ کے لیے الگ ایپ متعارف کروائی جائے گی اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے مکمل تفصیلات اور نئی ایپ کے فیچرز سامنے آگئے ہیں۔نئی ایپ کو واٹس ایپ بزنس کا نام دیا جائے گا اور اس کا لوگو بھی ریگولر واٹس ایپ اپلیکیشن سے مختلف ہوگا ۔لوگو میں ہرے رنگ کے بلبلے میں بی کا حرف شامل کیا جائے گا۔ نئی ایپ میں مصدقہ اور غیر مصدقہ بزنس اکاؤنٹس شامل ہوں گے مصدقہ اکاؤنٹس کے سامنے واٹس ایپ ایک ہرے رنگ کا ٹک کا نشان شامل کرے گا جبکہ غیرمصدقہ اکاؤنٹس کے سامنے گرے رنگ کا سوالیہ نشان دیا جائے گا۔نئی ایپ میں آٹو رسپانس ، بزنس پروفائل، چیٹ مائیگریشن اور انالائٹکس فیچرز کو شامل کیا جائے گا۔آپ کو پرائیویٹ گروپ کیلئے آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا جا چکا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کروا دیا جائے گا۔