لائن سے بھی بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرنا ممکن
لائن ایپ نے بھی واٹس ایپ کی طرح غلطی سے بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔پیغامات کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے بھی حال ہی میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جسکے ذریعے غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔