ریاض..... امسال رمضان المبارک کے دوران مغرب بعد سعودی ٹی وی کے ناظرین عرب دنیا کے مشہور مزاحیہ اداکار عادل امام کا سیریل دیکھیں گے۔ سعودی چینلز کے ڈائریکٹر خالد مدخلی نے عادل امام سے ”عوالم خفیہ“ (خفیہ جہاں) سیریل خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ یہ سیریل ر مضان میں صرف سعودی ٹی وی پر دکھایا جائیگا۔