نیویارک میں دہشت گردی پر مملکت کا اظہار مذمت
ریاض.... سعودی دفتر خارجہ نے نیویارک شہر میں میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کر دی۔ سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مخالف ہے۔ کوئی بھی کہیں بھی کسی بھی شکل میں انتہا پسندی کا مظاہرہ اور دہشت گردی کا ارتکاب کرے سعودی عرب اسے ناپسند کرتا ہے۔