Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلے لیزرگیم بینائی کے دشمن

جازان .... امراض چشم کے کنسلٹنٹ فیصل الطبیقی نے خصوصاً نوجوانوں اور عموماً دیگر لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ازراہِ مزاح بھی نیلے لیزر کے استعمال سے گریز کریں۔ اس سے آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے۔ الطبیقی نے بتایا کہ ان کے کلینک میں 16سالہ ایک لڑکا ایسا آیا جو جیزان میں نیلے لیزر گیم کے باعث بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ بصار ت کا مرکز جل چکا ہے اور اسکی آنکھوں کے قرنیہ سے خون بہہ رہا ہے۔ اسکا کوئی علاج نہیں۔

شیئر: