واشنگٹن .... امریکہ میں ایک خاتون نے صرف 19انچ کے قد والا گدھا پال رکھا ہے جو دنیا کا سب سے زیادہ کوتاہ قد قراردیا گیا ہے اور جسے گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ صرف 9ماہ کا ہے۔ اس سے پہلے جس گدھے کو گنیز بک میں درج کیا گیا تھا وہ اس سے صرف 6انچ اونچا ہے۔ خاتون کا کہناہے کہ وہ اس گدھے سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ بھی ان سے پیار کرتا ہے۔