Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل اور میس 15جنوری تک بند

حیدرآباد۔۔۔۔۔حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور میس 15جنوری تک بند کردیئے گئے۔یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ 16جنوری کو میس اور ہاسٹلز کھول دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی میں 3جنوری سے ہونیوالی سائنس کانگریس کے پیش نظر میس اور ہاسٹلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیورسٹی حکام نے طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سائنس کانگریس میں 30نوبل انعام یافتہ افراد بشمول ہندوستان و بیرون ممالک کے تقریباً20 ہزارمندوین شرکت کرینگے۔ سائنس کانگریس کا موضوع ہے ’’سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ان لوگوں تک رسائی جن تک رسائی نہیں ہوپائی ‘‘۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے۔

شیئر: