Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اپنے دورۂ پاکستان کی وضاحت کریں، اعظم خان

رام پور۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات الیکشن میں پاکستان کی باتیں کرنیوالے وزیر اعظم مودی کا اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی سیکیورٹی دستے کے بغیر پڑوسی ملک جانے کا راز آج بھی برقرارہے۔منتخب سرمایہ کاروں کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے تھے۔ ان کے اس دورے پر سوال پیدا ہوتے ہیں جس کا جواب ملک کے عوام کو معلوم ہونا چاہئے۔ اعظم خان نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا احترام کرتا ہوں۔ جو لوگ ان پر انگلیاں اٹھارہے وہ مناسب نہیں۔

شیئر: