Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 30ارب ریال کے سرمائے سے برآمدی بینک قائم کر دیا، الفالح

ریاض.... سعودی وزیر برائے توانائی و صنعت و معدنیات انجینیئر خالد الفالح نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے 30ارب ریال کے سرمایہ سے برآمدی بینک قائم کر دیا۔ پہلی قسط 5ارب ریال مختص کر دی گئی۔ اس سے برآمدات کو فروغ دیا جائے گا۔ الفالح نے بتایا کہ سعودی فنڈ برائے فروغ صنعت کا سرمایہ شروع میں 500ملین ریال تھا ، امسال 65ارب ریال کر دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف یہ کہ لاجسٹک خدمات اور صنعتی فروغ پروگرام کی باتیں کر رہا ہے وہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی کر رہا ہے۔ وہ بدھ کو سعودی آرامکو کے زیراہتمام "اکتفاء" فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اکتفاءفارمولے کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ اچھوتا عملی پروگرام ہے اس کے تحت سعودی عرب میں لاجسٹک او رصنعتی فروغ کی ترغیب پر بجٹ خرچ کیا جاتا ہے۔ آرامکو آئندہ 10برس کے دوران ایک ٹریلین ریال سے زیادہ مختلف منصوبوں اور آپریشنل سودوں پر خرچ کرے گی۔ آرامکو 2021ءتک ملکی خدمات اور اشیاءکی 70فیصد ضرورتیں پوری کرنے لگے گی۔ یہ پروگرام آرامکو مصنوعات او رخدمات کا 30فیصد حصہ برآمد کرے گا۔ فورم میں 30 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے۔ اندرون مملکت سے 400 کمپنیاں فورم میں حصہ لے رہی ہیں۔ فورم کی بدولت 60ارب ریال تک خارجی سرمایہ کاری مملکت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے 40ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی۔ فورم کے اجلاس میں گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف اور نائب گورنر احمد بن فہد بن سلمان بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: