Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک یونیورسٹی میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا پہلا اسکول

 تبوک..... محکمہ ٹریفک نے تبوک یونیورسٹی کو اپنے یہاں کیمپس میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے تبوک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الزیابی کو اجازت نامہ پیش کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ تبوک یونیورسٹی اور محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اسکول، بین الاقوامی خوبیو ںکا حامل ہو گا۔ خواتین ماہ شوال کے پہلے عشرے میں ڈرائیونگ کی مجاز ہوں گی۔ 

شیئر: