نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے طلبہ پر مہذب لباس زیب تن کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے طلباء و طالبات میں جینز کے استعمال میں اضافے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے طلباء کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لباس اور اخلاقی قدروں میں قریبی تعلق ہے اور اسکے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے سوال کیا کہ اگر جینز پہننے والا کوئی شخص کسی مندر کا پجاری بن جائے تو کیا لوگ اسے پسند کرینگے؟ اگر کوئی دلہن جینز پہن کر شادی کے منڈپ میں آئے تو کیا کوئی دولہا اس سے شادی کرنا پسند کریگا؟ کتنے لڑکے جینز پہننے والی دلہن سے شادی کرنا چاہیںگے؟۔