Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار لنک کرانے کی ڈیڈلائن میں غیر معینہ توسیع

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔مرکزی حکومت نے بینک کھاتوں سے آدھار لنک کرانے کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت کیلئے تو سیع کر دی۔ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس سے قبل بینک کھاتوں سے آدھار لنک کرانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ وزارت مالیات کے محکمہ مال نے اپنے اعلانیہ میں کہا کہ مرکزی حکومت غور و خوض کے بعد نئی ڈیڈ لائن کااعلان کریگی۔گزشتہ ہفتہ مرکز نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہ بینک کھاتوں ،میچول فنڈز اور انشورنس پالیسیوں،سیل فون کنکشنوں اور فلاحی اسکیموں کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کو لازمی بنانے کی ڈیڈ لائن میں31مارچ تک توسیع کر دے گی۔

شیئر: