Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نےقطار میں لگ کر ووٹ ڈالا

احمدآباد۔۔۔۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں ریاست کے شمالی اور وسطی علاقے کے
14اضلاع کی 93نشستوں پر سخت سیکیورٹی کے ساتھ صبح 8بجے سے ووٹنگ شروع کردی گئی
  جو شام 5بجے تک جاری  رہے گی۔یہاں25558ووٹرز 851امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے۔ان میں782مرداور 69خواتین امیدوار انتخابی میدان ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے احمد آباد کے رنپ پولنگ بوتھ پرووٹ ڈالا۔سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی شاہ پور
کے ہندی اسکول ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی ویجل پور اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے ناران پورا میں ووٹ ڈالا۔

شیئر: