سدھارتھ کا سوشل میڈیا پر بلیک آوٹ
جمعرات 14 دسمبر 2017 3:00
بالی وڈ انڈسٹری کے تمام اداکار جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اپنے مداحوں سے منسلک رہنے اور ان میں مقبولیت کا اہم جزو قراردیتے ہیں اس کے برعکس سدھارتھ ملہوترا نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس کا بلیک آﺅٹ کردیاہے۔ اداکار سدھارتھ نے اپنے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام کے سب اکاﺅنٹس پر سیاہ تصاویر لگاکر اس پرلکھا ہے کہ میں نے بلیک آﺅٹ کردیا ہے۔ اداکارنے اس کی کوئی واضح تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ سوشل میڈیا سے د وری کیوں اختیار کررہے ہیں۔ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر حیرت میں ڈال دیاہے۔ اداکار کے سماجی رابطوں کے اکاﺅنٹس پر ہزاروں کی تعداد میں مداح موجود ہیں۔ سدھارتھ ان دنوں اپنی نئی فلم 'ایارے' کی شوٹنگ کررہے ہیں یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔