مجھے جیل پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،کنگنا رناوت
اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے جیل پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ جب میری بہن اسکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ساز نے دیپیکا پڈوکون کی سکییورٹی بڑھانے کے لئے ہندوستانی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی، جس پر بالی وڈ کی کئی اداکاراﺅں نے دستخط کئے۔